اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ذلت آمیز بھارتی شکست اسرائیل کی بھی شکست ہے،حافظ نعیم

Pic 01

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ذلت آمیز شکست حقیقت میں اسرائیل کی بھی شکست ہے، حالیہ لڑائی میں ثابت ہوا کہ پوری دنیا میں صرف اسرائیل ہی بھارت کا ساتھی ہے، ایک گریٹر اسرائیل تو دوسرا اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اسلام آباد اور دہلی کے درمیان مجوزہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے علاوہ کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کشمیر پر اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹی تو قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی۔

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ (کل) کو آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورہ، 17 مئی کو ایبٹ آباد، 18کو چکدرہ میں اور 25مئی کو بنوں میں عظیم الشان دفاع پاکستان و یکجہتی غزہ مارچز کے انعقاد کے اعلانات بھی کیے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی پریس کانفرنس میں امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر جب قوم متحد ہے حکومت ایسے اقدامات اٹھائے جو قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے سود مند ہوں۔ عوام کو بجٹ میں عمومی سہولت اور تنخواہ دار طبقہ کو ایک لاکھ بیس ہزار تک تنخواہ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی جائے، بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے اور زرعی مداخل کی قیمتیں کم کرکے چھوٹے کسانوں کو سہولتیں دی جائیں۔ پنجاب حکومت ٹریکٹروں کی تقسیم کے نمائشی اقدامات کی بجائے زراعت اور کسان دوست پالیسیاں تشکیل دے۔ انہوں نے خیبر پختوانخواہ میں قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے اور بلوچستان میں لاپتہ شدہ افراد کے مسئلہ کو حل کرنے کے بھی مطالبات کیے۔

امیر جماعت نے کہا کہ نواز شریف کو حالیہ جنگ میں خاموشی اختیار کرنے پر جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے الیکشن دھاندلی کی تحقیقات پر اصولی موقف کی تائید گی تاہم اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ جماعت اسلامی تحریک انصاف کی ہربات کی تائید کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شکست سے بھارتی جو پہلے متحد تھے اب لڑ رہے ہیں جبکہ منقسم پاکستانی قوم متحد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارت اور ترقی چاہتے ہیں تو غزہ میں جنگ بندی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل کرائیں۔ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ میں امن سے منسوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں امن کی آشا اور اسرائیل سے دوستی کرنے کے خواہاں افراد کے ارمانوں کا خون ہوگیا اور پاکستان میں مایوسی پھیلانے والے خود مایوس ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سفارتی محاذ پر مستعدی دکھائے، سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد کرایا جائے، وزیراعظم کا کشمیر پر سمجھوتہ نہ کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں مظالم مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی کی وجہ سے جاری ہیں، اسلامی دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ کی تابعداری سے عزت اور وقار نہیں ملے گا۔ انہوں نے یوم نکبہ (15 مئی) کی تاریخ، صہیونی نسل پرستانہ تحریک اور اس کے خلاف اہل فلسطین کی طویل مزاحمت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ جنگ میں عالم اسلام کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت آگے ہے جس پر امت مسرت اور اطمینان کا اظہار کررہی ہے، بنگلہ دیش نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481