اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع

کونسی سیاست بچوں کو کہتی اس کا ماں باپ چھین لو،مریم نواز

پنجاب میں آٹھ سال بعد لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیصل آباد کے تاریخی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کیا۔پنجاب میں آٹھ سال بعد دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز ہواہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد کے طلبہ کے لئے 13th جنریشن کور آئی سیون کا شاندار تحفہ دیا۔فیصل آباد ڈویژن میں ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کابھی آغاز ہوگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک دئیے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کو لیڈیز پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعلی طلبہ کی درخواست پر خود بھی قومی ترانے میں شامل ہوگئیں۔تقریب میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سیلیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پرخصوصی ڈاکو مینٹری پیش کی گئی۔ہونہار سکالر شپ فیز ٹو کے تحت دو سے پانچ سال اور تیسرے سے آٹھویں سمیسٹر کے 4075طلبہ کو ملیں گے۔

فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز، میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لئے 10کروڑ روپے سے زائد کے سکالر شپ  ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن میں کالجز کے1531طلبہ کو 29 لاکھ،میڈیکل کالجز کے 82 طلبہ کو 4 لاکھ،اور یونیورسٹیز کے 2462 طلبہ کو 67 لاکھ کے سکالر شپ ملیں گے۔فیصل آباد ڈویژن کے طلبہ کو 5928 لیپ ٹاپ دئیے گئے۔سرکاری یونیورسٹیاں کے طلبہ کو 4224، میڈیکل کالج کے 319 طلبہ  اور کالجز کے 1385 طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ طالبات نادیہ انور اور عثمان تبسم نے لپپ ٹاپ سکیم اور ہونہار سکالر شپ پر وزیراعلی مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف طلبہ میں گھل مل گئیں، طالبات سے ہاتھ ملائے اورسلیفیاں بنوا ئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ سے ملکر” پاکستان زندہ باد ”کا فلک شگاف نعرہ لگایا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481