اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم آزاد کشمیر  ایل او سی کے دورے پر کوٹلی پہنچ گئے

6061d12c aab4 4675 904b 9b7d1aac946b

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق بھمبر کے دورہ کے بعد ایل او سی کے دورے پر کوٹلی پہنچ گئے،وہ سمٹی مجہان شہداء کی قبروں پر گئے، شہداء عمر موسی اور مصباح کوثر کی قبروں پر حاضری ،درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ،وزیراعظم شہداء کی قبروں پر حاضری کے بعد شہداء کے والد ڈاکٹر موسیٰ کے گھر گئے اور تعزیتی مجلس میں شرکت کی ، سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ،وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی  بھی موجود تھے۔

بدھ کے روز تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا اس موقع پر پر اہل علاقہ بھی شریک ہوئے اوروطن عزیز کے لئے مزید قربانیوں کا عزم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ، ساری قیادت کا شکریہ جو افواج کی پشت پر کھڑے رہی اور بھارت کو شکست فاش ہوئی۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حالیہ بھارتی شیلنگ و حملے کے جملہ شہداء کے ورثا کو مالی معاونت فراہم کردی گئی ،مستقل معذوروں کی مالی معاونت میں اضافہ ہوگا ،مکانات ،مال مویشی سمیت تمام تر نقصان کو پورا کیا جائے گا۔

شہداء اور زخمیوں کو نئے چیک ملیں گے۔ مقصد دکھوں کو کم سے کم کرنا ہے۔گولہ باری میں تباہ ہسپتال اور کالجز کی عمارتوں کو اصل صورت سے بہتر قائم کردیا جائے گا، وزیراعظم نے کہا کہ عقل کے اندھے محافظ اور قابض افواج میں فرق سمجھیں ،ہمارے شاہینوں نے مودی کو گھر میں گھس کر مارا ہے. وزیراعظم نے ورثاء کے مطالبے پر سمٹی مجہان میں مصباح شہید کے نام پر پرائمری سکول بنانے کا اعلان بھی کیا۔

6061d12c aab4 4675 904b 9b7d1aac946b


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481