اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس(میڈیا ونگ)کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھائونی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی  ۔

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

 

اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے جذبے،پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام فورسز کو ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا،

 

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

 

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر  اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے قوم کے غیر متزلزل عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا

 

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

وزیراعظم،آرمی چیف کا فرنٹ لائنز کا دورہ

 

اور بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کو خاک میں ملا دیا، بہادر افواج نے دشمن کی ناپاک جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا۔

 

 

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481