اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کردی۔

وضع رہے کہ امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورے پر منگل کو سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ریاض میں محمد بن سلمان کے ساتھ142 ارب ڈالر کے توانائی، دفاع، کان کنی اور دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔سعودی عرب کی جانب سے جس 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے اس میں سے 142 ڈالر دفاعی سازو سامان کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ سعودی عرب آمد پر ٹرمپ کا والہانہ اور تاریخی استقبال کیا گیا.

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے ریاض کی جانب سے لاک ہیڈ ایف-35 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر تبادلہ خیال کیا تھا، کہا جاتا ہے کہ اس جنگی طیارے میں سعودی عرب طویل سے دلچسپی لے رہا ہے۔ تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا منگل کو اعلان کردہ معاہدے میں وہ طیارے شامل تھے یا نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ساتھ ارب پتی ایلون مسک سمیت امریکی کاروباری رہنما بھی ہیں، آج ریاض سے قطر اور کل متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے امریکہ-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ توانائی ہمارے تعلقات کا ایک سنگ بنیاد ہے، لیکن سعودیہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناءوائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔قبل ازیں سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی لڑاکا طیاروں نے ٹرمپ کے ائیرفورس ون کو حصار میں لے کر ائیرپورٹ تک پہنچایا۔ سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کا پُرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں نے کچھ دیر تبادلہ خیال کیا۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ ’سعودی عرب امریکہ کے ساتھ  600  ارب ڈالر کی شراکت داری کے مواقع پر کام کررہا ہے۔ امریکہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے لیے اہم منزل ہے جو فنڈ کی عالمی سرمایہ کاری کا تقریبا 40 فیصد ہے۔‘

’واشنگٹن کے ساتھ اشتراکِ عمل محض اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ  یہ خطے اور دنیا  قیام امن کےلیے بھی ہے۔‘
شہزادہ محمد بن سلمان نے دوطرفہ تجارت کے حوالے سے واضح کیا کہ’ سعودی عرب اورامریکہ کے مابین 2013 سے 2024 تک ہونے والی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ’ گزشتہ برس سعودی عرب کی تیل ماسوائے برآمدات تقریبا 82 ارب تک پہنچ گئی۔‘


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481