اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا، بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد میں حکومت کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے اب تک امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی.
66e70062 f2cd 40b9 8bb6 72fadf42c062 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا
وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کی املاک یا مال مویشی کا نقصان ہوا ہے ان کے ساتھ بھی حکومت بھرپور تعاون جاری رکھے گی. وزیراعظم انوار الحق نے مختلف مقامات کا دورہ کیا ، بھارتی فائرنگ اور شیلنگ سے متاثرہ علاقوں اور املاک کا جائزہ لیا ۔وزیراعظم نے نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے. ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو تحصیل سماہنی میں اب تک کی ریسکیو سرگرمیوں اور بحالی کے حوالے سے آگاہ کیا وادی سماہنی میں جانی و مالی نقصانات مال مویشی زراعت اور دیگر شعبہ جات کے متعلقہ خصوصی طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو رپورٹس پیش کی گئیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481