اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

معرکہ حق میں شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری 

معرکہ حق میں شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری 

معرکہ حق میں شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری

 

معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات آئی ایس پی آر نے جاری کر دیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، شہید ہونے والے میں لانس نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، اور نائیک وقار خالد شامل ہیں، جبکہ سپاہی عدیل اکبر اور نثار بھی وطن پر قربان ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب بھی معرکہ حق کے دوران شہید ہوگئے، سینئر ٹیکنیشن نجیب سلطان، سینئر ٹیکنیشن مبشر اور کارپورل ٹیکنیشن فاروق بھی شہداء میں شامل ہیں۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال حملے شروع کئے، بھارتی حملوں میں 40 عام شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے، بھارتی حملوں سے 27 بچوں اور 10 خواتین سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، شہداء کی قربانی جرات، جذبے اور محب الوطنی کی شاندار علامت ہے، ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔

 

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481