اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی جارحیت میں شہیدحوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ ادا

بھارتی جارحیت میں شہیدحوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ ادا

بھارتی جارحیت میں شہیدحوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام کی شرکت

بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے حوالدار محمد نوید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید حوالدار محمد نوید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید حوالدار محمد نوید کے جسد خاکی کو سلامی دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید حوالدار محمد نوید کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید حوالدار محمد نوید نے بزدل دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔شہید حوالدار محمد نوید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بہادر سپوت کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہید حوالدار محمد نوید کے عزیز و اقارب ، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، سول و عسکری حکام نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481