اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عبدالخالق بت کی کتاب "لفظ تماشا” کی تقریب پذیرائی

69923e42 02a5 499c bc9b adf075bd1634

بزم علم و شعور کے تحت نامور صحافی اور محقق عبدالخالق بٹ کی کتاب "لفظ تماشا” کی تقریب پذیرائی گزشتہ دنوں اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں علم و ادب اور صحافت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور طالب علموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف محقق اور ریٹائرڈ بیوروکریٹ ابو احمد عاکف تھے جبکہ صدارت نامور ادیب احمد حاطب صدیقی نے کی جو ابو نثر کے ادبی نام سے مشہور ہیں۔ مہمانان اعزاز میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج  اور سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور کوہسار یونیورسٹی مری شعبہ اردو کے سربراہ معروف شاعر پروفیسر اشفاق کلیم عباسی شامل تھے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی اور مہمانان اعزاز کے علاوہ محقق اور ماہر لسانیات امجد بٹ، اردو اور پہاڑی کے معروف شاعر راشد عباسی ،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی دعوہ اکیڈمی اسلام آباد سے وابستہ نصیر عباسی اور دیگر شخصیات نے کتاب "لفظ تماشا” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ادب میں قابل قدر اضافہ قرار دیا۔

7ff39666 4bd4 440e 8a71 21b858651b2c
ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب اردو زبان وادب اور صحافت کے طالب علموں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعات اور کالجز کے اساتذہ اپنے طالب علموں کو نہ صرف ایسی کتابوں کی طرف مائل کریں بلکہ طالب علموں کا اردو سے رشتہ مستحکم کرنے کے لیے اس کتاب کو جامعات کے نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ احمد حاطب صدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عبدالخالق بٹ نے نوجوانی میں "لفظ تماشا” جیسی شہرہ آفاق کتاب لکھ کر ادبی دنیا کو حیران کر دیا ہے اور وہ خود بطور صحافی مصنف کے ہمکار ہونے کے باوجود ان کے ادبی مرتبے سے پوری طرح واقف نہ تھے۔ صاحب کتاب نے اپنی ظریفانہ گفتگو سے سامعین کو محظوظ کیا اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر بزم علم و شعور اور اکادمی ادبیات پاکستان کی انتظامیہ بالخصوص معروف شاعر اور افسانہ نگار اختر رضا سلیمی کا شکریہ ادا کیا جو خود بھی تقریب میں شروع سے آخر تک موجود رہے.

 

تقریب میں سینیئر صحافیوں ضرار خان۔سجاد عباسی ۔عامر لطیف ۔اسرار احمد۔ مظہر شہزاد خان ،صفدر گردیزی ،شاہد عباسی۔مشکور احمد کے علاوہ ڈاکٹر کامران خان،ڈاکٹر نعمان انصاری۔متین فاروقی، ڈاکٹر عطاء الرحمن  سمیت مختلف جامعات کے اساتذہ اور اہل علم کی بڑی تعداد میں شرکت کی.

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481