اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں، خاتوں سمیت معصوم افراد شہید ہوئے، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہیں، وزیراعظم اور وزراء کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکر گزار ہیں جو ریاست کےساتھ کھڑے ہوئے، سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا، اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، 2 مقامات پر بھارت کے ایس400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے اپنی وسیع تر ٹیکنالوجی میں سے کچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا، اس طرح کی بے شمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کر رہے تھے، پاکستان نے انتہائی مہارت، تحمل اور درستگی سے جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والی تمام جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، پاکستان نے کامیابی سے اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، پاکستان کےخلاف استعمال ہونے والے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان کے تمام حملے انتہائی مہارت کے ساتھ کیے گئے تاکہ عام شہری نشانہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا، ہماری دعائیں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، پاکستان نے تمام حملے مہارت کے ساتھ کیے تاکہ سویلین نشانہ نہ بنیں، مربوط طریقے اور ذمہ داری سے اہداف کو نشانہ بنایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481