اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات میں اے این پی رہنما فتح اللہ خان قتل

گ

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں ہفتہ کی رات نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سرگرم رہنما، وی ڈی سی ممبر اور ویلج کونسل ننگولئی کے چیئرمین فتح اللہ خان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں فتح اللہ خان اور ان کے ہمراہ موجود ساتھی فرمان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سیدوٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ جمہوریت اور امن پسند آوازوں کو دبانے کی گھناؤنی کوشش ہے۔
۔۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481