اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگروٹا براہموس سائٹ اور دہرنگیاری آرٹلری پوزیشن تباہ

نگروٹا براہموس سائٹ اور دہرنگیاری آرٹلری پوزیشن تباہ

نگروٹا براہموس سائٹ اور دہرنگیاری آرٹلری پوزیشن تباہ، دشمن کو بھاری نقصان

پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائیاں مزید تیزکر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت پاک افواج نے نگروٹا میں موجود براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور مکمل طور پرتباہ کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی دہرنگیاری کے علاقے میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہداف دشمن کی جنگی صلاحیت کے اہم مراکز تھے جن کی تباہی سے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں واضح رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے دشمن کے دیگرعسکری اہداف کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، متعدد مقامات سے دشمن کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481