اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی ائیرکرافٹ کیریئرکی کراچی کی طرف پیشقدمی کی جھوٹی خبر

گوجرانوالہ میں ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا

فضائی اور زمینی جنگ میں بری طرح مار کھانے کے بعد بھارت نیوی سے جارحیت کی خبریں میڈیا پر چلوانے لگا ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان سے پچھلے 72 گھنٹے سے فضا اور زمین پر مار کھانے کے بعد، بھارت غیر ملکی میڈیا میں جھوٹ بیچنے لگا،

مسلح بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر کی کراچی کی طرف پیش قدمی کی گمراہ کن خبر ٹیلیگراف میں چلوائی گئی، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر انٹرنیشنل واٹر میں اسی جگہ یا اس سے بھی تھوڑاسا پیچھے ہے جہاں یہ 6/7 مئی کی رات کو بھارتی حملے کے وقت موجود تھا، بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر اب بھی اپنی اسی جگہ پر موجود ہے اور اس نے کوئی آگے کی طرف پیش قدمی نہیں کی ہے،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیگراف آرٹیکل میں جان بھوجھ کر سنسنی کی خاطر کہا گیا کے کراچی ائیر پورٹ مسلح ائیر کرافٹ کریر کی رینج میں ہے،

یہ دعویٰ اس لئے مضحکہ خیز ہے کیونکہ آج کل کے جدید ہتھیاروں کی لمبی رینج سے کسی بھی جگہ سے دشمن ملک کے اندرکسی بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، سیکورٹی ذرائع نے وضع کیا کہ افواج پاکستان دشمن کی ہر چال اور مکاری سے پوری طرح چوکس ہیں، افواج پاکستان دشمن کے علاقے میں تمام ٹارگٹ مؤثر طریقے سے، اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور مناسب ہتھیار سے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب افواج پاکستان دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی،

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481