اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین پاکستانی ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام

٢ تین پاکستانی ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام

تین پاکستانی ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی بھارتی کوشش ناکام

پاکستان ایئر فورس نے بھارت کی جانب سے تین ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور اس طرح دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں۔بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب نور خان ایئر بیس چکلالہ،مرید ایئر بیس چکوال اور رفیقی ایئر بیس شورکوٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تا ہم پاک فضائیہ نے بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اس طرح ایئر فورس کے اثاثوں کو بچا لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی ار نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت جواب کے لیے تیار رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی ائی ایس پی ار لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے ہیں اس طرح وہ پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کے مسلح افواج جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نصف شب کے بعد چکلالہ ایئر بیس پر دھماکوں کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ابتدائی طور پر یہ سمجھا گیا تھا کہ یہ بھارت کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون تباہ کرنے سے دھماکے سنائی دیے ہیں تا ہم بعد ازاں حکام کی جانب سے میزائل حملے کی تصدیق کی گئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481