پاکستان،چین اورافغانستان سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہونگے
پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر سہ فریقی مذاکرات کل کابل میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں علاقائی مسائل، تجارت، سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو ہو گی، پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق کابل پہنچ گئے، سہ فریقی مذاکرات میں امن، استحکام اور خطے میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا، چین اور پاکستان کا افغان حکومت سے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
