اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکہ کا پاک بھارت معاملے میں عدم مداخلت کا اعلان

امریکہ کا پاک بھارت معاملے میں عدم مداخلت کا اعلان

امریکہ کا پاک بھارت معاملے میں عدم مداخلت کا اعلان

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کشیدگی میں کمی کا صرف کہہ سکتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم کردیں، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، امریکا پاکستان، بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، ایٹمی قوتوں کا ٹکراؤ ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان امریکی خارجہ ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ ہے سفارت کاری کے ذریعے معقول حل تک پہنچیں، پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481