اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اللہ اکبر تیار ہیں ہم نیا ملی نغمہ ریلیز

اللہ اکبر تیار ہیں ہم نیا ملی نغمہ ریلیز

اللہ اکبر تیار ہیں ہم نیا ملی نغمہ ریلیز

موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا ملی نغمہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے سننے والوں کے دلوں میں جوش و ولولہ بھر دیا ہے۔

نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے۔ اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم ، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘ ۔ ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔

یہ نغمہ نہ صرف ایک فنی شاہکار ہے بلکہ دشمن کو بھی یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو دینِ اسلام کے نام پر بنی، اور اس کی فوج ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کو اپنا موٹو سمجھتی ہے۔

ترانے میں بھارت کے جنگی جنون کو للکارا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ دشمن شاید بھول چکا ہے کہ وہ کس قوم سے ٹکرا رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر برق رفتاری، جدید اسلحے اور سخت ترین تربیت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ ملی نغمہ پاک فوج کی بہادری، قربانی، اور قومی اتحاد کی ترجمانی کرتا ہے، اور قوم کے ہر فرد کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ اس میں بار بار گونجنے والا ”اللہ اکبر“ کا نعرہ سننے والوں کے دلوں میں جرات، حوصلے اور ہمت کی ایک نئی روح پھونک دیتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481