اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

PTI accepts Prime Minister's invitation for talks

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

 

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لیا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا،

 

پاکستان ہم سب کا ہے، ملک کا سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو دشمنی اور نفرت میں نہیں بدلنا چاہئے، وزیراعظم کی بات چیت کی آفر کو ویل کم کرتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف یہی ہے کہ سیاسی ایشوز کا سیاسی حل بھی ڈھونڈا جائے، بانی جو بھی ہدایت دیں گے ایوان تک پہنچائیں گے۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس ایوان میں سیاست خاموش ہے اور دونوں طرف قوم دشمن کے خلاف متحد ہے، وقت ثابت کرے گا کہ رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی غلطی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی فخر محسوس کرتا ہے کہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان ایئر فورس نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، بانی پی ٹی آئی نے 2019 میں کہا تھا پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا۔

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے پہلگام واقعہ کی مذمت کی، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481