اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہاولپور،بھارتی حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ ادا

Funeral prayers offered for 13 civilians martyred in Indian attack in Bahawalpur

بہاولپور،بھارتی حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ ادا

 

بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔

 

بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔

 

ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔  بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِجنازہ ادا

 

قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی

 

جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ بھارتی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر

 

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے،

 

جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481