اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی حملوں میں 26پاکستانی شہید اور46زخمی ہوئے

بھارتی حملوں میں 26پاکستانی شہید اور46زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی حملوں میں 26پاکستانی شہید اور46زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب بزدلانہ تاریخ دہرائی، مختلف مقامات پر حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ مظفرآباد کے قریب مسجد بلال کو بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا، مسجد بلال میں 3 شہادتیں ہوئیں، مریدکے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، مریدکے میں 3 مرد شہید اور ایک زخمی ہوا جبکہ کوٹلی میں 16 سالہ بچی اور 18 سالہ بچہ شہید ہوئے تاہم سیالکوٹ، شکر گڑھ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احمد پور شرقیہ میں بزدلانہ حملے میں 13 شہادتیں ہوئیں، مسلح افواج نے دشمن کو چند لمحوں بعد ہی منہ توڑ جواب دیا اور دے رہی ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مارگرایا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو اس وقت گرایا جب انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت کی جانب سے بلاثبوت الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481