اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

رات کی تاریکی میں شہری آبادیوں پر بھارت کے بزدلانہ حملے اور آٹھ شہریوں کی شہادت کے جواب میں پاکستان کی بہادر افواج نے بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اس کے چھ جنگی طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کئی مقامات پر بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پانچ بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے جانے کی تصدیق کی ہے جن میں دو رافیل طیارے شامل ہیں جن پر بھارت کو بہت ناز ہے۔اس کے علاوہ ایک مگ 21 طیارہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

علاوہ ازیں درجنوں بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے ہیں۔نصف شب کے بعد ہونے والے بھارتی حملے کے جواب میں صبح تک پاکستانی فورسز کی جوابی کاروائیاں جاری ہیں جن میں مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے اور
اس طرح پاکستان نے بھارت پر جنگی برتری حاصل کرتے ہوئے اس کا زعم اور تکبر خاک میں ملا دیا ہے۔

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

پاکستانی افواج نے بھارت کو دھول چٹا دی۔6 جنگی طیارے تباہ

واضح رہے کہ بھارت میں نصف شب کو بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے پاکستان اور ازاد کشمیر میں پانچ شہروں کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا یہ تمام حملے شہری ابادیوں میں کیے گئے جن میں مساجد اور گھر نشانہ بنے۔حملوں میں شہید ہونے والوں میں دو بہن بھائیوں کے علاوہ ایک خاتون ایک معمر شہری اور دیگر شامل ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مذکورہ حملے ازاد کشمیر کے شہروں مظفراباد اور کوٹلی کے علاوہ پاکستان کے شہروں بہاولپور اور مرید کے لاہور میں کیے گئے۔

عمر موسی نکیال کا رہائشی جو رات کوٹلی میزائل حملہ میں شہید ہوئے کی فائل فوٹو۔۔ساتھ میں اس کی بہن بھی شہید ہوگئی۔۔۔

عمر موسی نکیال کا رہائشی جو رات کوٹلی میزائل حملہ میں شہید ہوئے کی فائل فوٹو۔۔ساتھ میں اس کی بہن بھی شہید ہوگئی۔۔۔

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481