اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم اور فوجی سربراہان کا ISI ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیراعظم اور فوجی سربراہان کا ISI ہیڈ کوارٹر کا دورہ

وزیراعظم اور فوجی سربراہان کا ISI ہیڈ کوارٹر کا دورہ

 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

 

 

اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

 

وزیراعظم اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو سراہا اور ہر سطح پر آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کا مؤثر اور فوری جواب دیا جا سکے۔

 

وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کی تعریف کی۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ سیکیورٹی حالات میں بروقت فیصلے لینے میں ادارے کے کردار کو سراہا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ  پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، "پاک فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔”

 

قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کے خلاف اپنا دفاع یقینی بنائے گا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی حمایت کے ساتھ مسلح افواج اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں، وہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481