سرگودھا،6بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس کرجاں بحق
سرگودھا: گھر میں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس گئیں ، دم گھٹنے سے 6 معصوم بچیاں موت کی وادی میں چلی گئی، موقع پر جاں بحق ہوگئیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں پیش آیا ہے ۔گھر میں بھڑولے کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے تھے معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی
دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوگئی
