اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس کی موٹر سائیکل چور گروہوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 مختلف چور گروہوں کے 27 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 85 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے اور یہ افراد ایک منظم نیٹ ورک کے تحت مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے انہیں دوسرے صوبوں میں فروخت کرتے تھے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات، سی سی ٹی وی فوٹیجز، اور جدید ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے ریسکیو15فیلڈ آ فس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،اس مو قع پر کثیر تعداد میں میڈ یا نما ئند گا ن اوردیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس پولیس ٹیموں نے موثر کارروائیوں کے دوران 08بین الصوبائی مو ٹر سائیکل چور منظم گر وہو ں کے 27 ارکان کو گرفتار کرکے 85مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے ،گر وہو ں کو سرپرائز ناکہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے تفتیش کے بعد دیگر صوبوں سے بھی روابط جاری ہیں،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ پہلے ہم نے ڈکیتی کی وارداتوں پر فوکس کیا اور انکے کیخلاف بڑے پیمانے پربلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائیں،اسی کے ساتھ ساتھ 30 سے 35 افراد پر مشتمل سی آئی اے کا اینٹی بائیک لفٹنگ اور آپریشنز ڈویژن کے خصوصی سیل بنائے گئے ہیں،

بائک چوری ہونے کے بعد فی الفور ایف آئی آر کا اندراج مالک کے حق میں بہتر ہے، تھانو ں میں جتنی موٹرسائیکلیں کھڑی ہیں ان کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے،ڈیٹا کو اینٹی بائیک لفٹنگ سیل کے ساتھ شئیرنگ کے بعد میچ کیا جا رہا ہے، اسی طرح راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کا ڈیٹا بھی اس میں شامل کیا جائے گا، دیگر اضلاع کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا شئیرنگ جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔اسلام آباد پولیس مو ٹر سائیکل چوری کے سدباب کے لئے ایکٹو ہے،اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے مو ٹر سائیکلو ں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیں، مو ٹرسائیکلو ں کے مالکان نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481