Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ

مری،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ

مری،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو حادثہ

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل ایک گاڑی مری کے علاقے میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی   حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے  جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد واپس جا رہے تھے،مری کی حدود میں پروٹوکول کی ایک گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

 

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مری سی ایم ایچ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، حادثے کے فوراً بعد علاقے میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

خوش قسمتی سے وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے،ان کے سٹاف نے تصدیق کی ہے کہ وہ بحفاظت ہیں اور زخمیوں کی عیادت کے لیےہسپتال پہنچے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481