مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی،8 جاں بحق
کوہستان: مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی، خواتین و بچوں سمیت 8 جاں بحق
شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی کینٹ کے رہائشی آصف اقبال اپنے اہل خانہ سمیت جاں بحق ہوگئے
۔ گاڑی میں بچے بھی سوار تھے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔
