اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں جیپ خوفناک حادثے کا شکار. 4 مسافر جاں بحق

سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کو حادثہ،3 جاں بحق 

 مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے مسافروں میں بچی اور 3 خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی حدود وادی سرن کے علاقے جبوڑی میں پہاڑی علاقے سنڈی سے آتے ہوئے کن چھجڑی میں پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ چکوال میں موٹروے کلر کہار پر مسافربس بے قابو ہوکر الٹ گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار بس راولپنڈی سے وہاڑی جارہی تھی، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کےباعث پیش آیا تاہم ریسکیو اہلکار، پولیس اور علاقہ مکین نے جائے وقوعہ پر ملبے میں پھنسے زخمی افراد کو نکال کر قریبی ایم ایس ٹراما کلر کہار منتقل کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481