بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گ۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے ایک نیا ایشو چھیڑا ہے، پاک بھارت میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، پاک بھارت بات چیت سے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔
