اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان حملہ کیس،ملزم کو عمر قیدکی سزا

عمران خان حملہ کیس،ملزم کو عمر قیدکی سزا

عمران خان حملہ کیس،ملزم کو عمر قیدکی سزا

مرکزی ملزم نوید کو پی ٹی آئی کے کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کوپی ٹی آئی کے کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پرمرکزی ملزم نوید کو 2دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو پی ٹی آئی کے کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا اور 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کی گئی جبکہ 4زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ علاوہ ازیں اے ٹی سی گوجرانوالہ عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔ اس سے قبل یاد رہے کہ فروری 2023ء میں پنجاب کے ضلع گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان پر وزیر آباد پر حملے کے کیس میں نامزد ملزم احسن کی درخواست ضمانت منظور جبکہ وقاص کی درخواست مسترد کردی تھی۔ گوجرانوالا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کیس میں نامزد ملزم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات کے بھائی احسن اور دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا۔ بعد ازاں 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض احسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ نومبر 2022ء میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔ بعد ازاں عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرداخلہ سمیت اعلی حکام پر الزامات عائد کیے تھے اور مقدمہ درج کرنے پر تنازع پیدا ہوا تھا تاہم پولیس کی مدعیت میں حملے کا مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔ واقعے کی ایف آئی آر 7نومبر کو درج کی گئی تھی جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت 3 نومبر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481