اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نےدریائےجہلم میں پانی چھوڑ دیا،مظفرآباد میں ایمرجنسی

بھارت نےدریائےجہلم میں پانی چھوڑ دیا،مظفرآباد میں ایمرجنسی

بھارت نےدریائےجہلم میں پانی چھوڑ دیا،مظفرآباد میں ایمرجنسی

 

بغیر اطلاع دیئے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا جس کے پیش نظر مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

 

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہو گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

 

بھارت کی اس حرکت نے عالمی قوانین اور دریائی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، بغیر اطلاع پانی چھوڑ کر بھارت نے پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا اور اپنی بدنیتی کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا، یہ اقدام نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی بھی سنگین پامالی ہے۔

 

دوسری جانب پاکستانی عوام ایک بار پھر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف متحد ہو گئے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک روش کا نوٹس لے۔

 

عوام کا کہنا ہے کہ بھارت جس طرح لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کرتا ہے ویسے ہی اب پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو ایک ناقابل قبول اور مجرمانہ طرز عمل ہے۔

 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481