اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں چل بسے

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔

اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعد پوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن سٹی لوٹے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ سعودی عرب،عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،5 افراد جاں بحق

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

وہ 17 دسمبر 1936ء کو ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے تھے اور 2013ء میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔

پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔

خورخے ماریو مارچ 2013ء میں بینیڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ منتخب ہوئے تھے اور 12 سال تک پوپ کے عہدے پر فائز رہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481