اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غیر ملکی فوڈ چین پر حملے،دہشت گردوں کی طرح نمٹنے کا اعلان

طلال چوہدری کی 5 سال کیلئے نااہلی کی مدت آج ختم

راولپنڈی میں  غیر ملکی فوڈ چین کے ڈیلیوری بوائےکو نامعلوم افراد نے تیزدھارآلے سے زخمی کردیا۔ دوسری طرف  حکومت نے غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ آور افراد سے دہشت گردوں کی طرح نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لال چوک کے قریب فوڈ چین کے رائڈ پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا، ڈیلیوری بوائے آرڈر لے کر جا رہا تھا۔ تاہم پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرارہوگئے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ادھر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ  ایسے واقعات میں ملوث افراد سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائے گا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے غیر ملکی فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، باہر سے آئے لوگوں کے تحفظ کا فرض ریاست کا ہے، فوڈ چین پر حملے سے شیخوپورہ کا رہائشی جان سے گیا، ریاست اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے، کسی کے کاروبار کے خلاف نفرت پھیلانا درست نہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، 20 کے قریب پورے شہر میں ہر جگہ پر حملے کیے گئے، اسلام آباد میں دو واقعات ہوئے 15 لوگوں کو گرفتار کیا، گرفتار افراد معافی تلافی کرتے رہے اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ چین نے 100 ملین ڈالر سے زائد پاکستان میں انویسٹ کیے، کیا جواز رہ جاتا ہے کہ آپ ریاست کے ہوتے ہوئے حملہ آور ہوں؟ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر کوئی حملہ آور ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد ملک میں کہیں فوڈ چین پر حملہ نہیں ہوا، تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے اپنے آپ کو ان واقعات سے الگ کیا، پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری کی حفاظت ہمارا فرض ہے، کسی سرمایہ کار کو یہ شکایت نہیں ہوگی کہ اس کو سیکورٹی نہیں ملی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے گا، کوئی مذہبی جماعت منظم طور پر فوڈ چین پر حملوں میں ملوث نہیں، غیر ملکی فوڈ چین والے 100 فیصد ٹیکس دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے، فلسطین کے طلبہ پاکستان میں آ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481