اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اشتیاق عباسی کا قاتل عامری تین ساتھیوں سمیت گرفتار

543d0a8a d2ab 4cf7 952f 37ebfed2ad53 اشتیاق عباسی کا قاتل عامری تین ساتھیوں سمیت گرفتار

اشتیاق عباسی کا قاتل عامری تین ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آبادکےتھانہ کھنہ کی حدود میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اشتیاق عباسی کے قتل کا مرکزی ملزم عامر عرف عامری تینوں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا .

f87455f1 6bbb 431a 9af6 7719df75f09a اشتیاق عباسی کا قاتل عامری تین ساتھیوں سمیت گرفتارملزم عامر عرف آمری

ملزم کی گرفتاری کے لیے پنجاب کے 9 اضلاع میں 131 ریڈ کیے مرکزی ملزم عامر عرف عامری کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی محمد جواد طارق کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم عامر عرف عامری منشیات فروش کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمین تشکیل دی جنہوں نے عامر عرف عامری کےآبائی علاقے، ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین میں بھی ریڈ کیا جبکہ اسپیشل ٹیموں نے سرگودھا میں اس کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا حقیقی بھائی، جو کہ ڈائلیسس کا مریض ہے، سرگودھا میں رشتہ داروں کے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم عامر عرف عامری کے دو قریبی ساتھی ذوالفقار اور عامر عرف مندری کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے منڈی بہاؤالدین میں چھاپہ مار گیا جس میں عامر عرف عامری اور ریاض کو گرفتار کیا گیا.

WhatsApp Image 2025 04 09 at 16.18.57 اشتیاق عباسی کا قاتل عامری تین ساتھیوں سمیت گرفتارمقتول اشتیاق عباسی

اسلام آباد پولیس نے قتل کے تین ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،

ان میں مسلم لیگ نون کے عہدیدار اشتیاق عباسی کے قتل میں ملوث منشیات فروش عامر عرف آمری اور اس کے تین ساتھیوں کے علاوہ سینٹ کے سابق ملازم حمزہ کے قتل میں ملوث سابق ایس پی اور اس کے ساتھی جبکہ ماں بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم صداقت کی گرفتاری شامل ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے میڈیا کو بتایا کہ لیگی رہنما اشتیاق عباسی کوقتل کرنے والے ملزمان کومنڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، گجرات، لاڑکانہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارکر گرفتار کیاگیا۔ قتل میں ملوث چار ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کا سرغنہ عامر عرف عامری، ریاض چدھڑ، ذوالفقار اور عامر عرف مندری کی گرفتاری کے لیے 131 ریڈ کیے گئے جبکہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر کے 75 کلو گرام ہیروئن اور دیگر منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما اشتیاق عباسی کو نو اپریل کو کھنہ تھانے کی حدود پنڈوڑیاں میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق نے بتایا کہ سینیٹ کے سابق ملازم 29 سالہ حمزہ کے قتل میں سابق ایس پی عارف شاہ ملوث نکلا ہے۔ عارف شاہ،اس کے بہنوئی صابر شاہ اور بھتیجے حسنین شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حمزہ کو عارف شاہ نے اپنے گھرمیں قتل کیا، اور لاش بہنوئی کے گھردفنائی۔عارف شاہ کی نشاندہی پرحمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد کی گئی،اس کے علاوہ تھانہ لوہی بھیرکی حدود میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔جواد طارق نے بتایا کہ ملزم صداقت مالک مکان کا ملازم تھا، انہوں نے بتایا کہ ریپ کیس میں ملوث فرار ملزم کے تفتیشی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481