اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف

شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف

شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے، شہدا کے اہلخانہ نے بعد از مرگ دیئے جانے والے اعزازات وصول کیے۔

 

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ آج کا امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم قابل تعریف ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481