اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نوازنے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیادرکھ دی

مریم نوازنے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیادرکھ دی

مریم نوازنے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیادرکھ دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے اور منفرد انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انوائرمنٹل اپرول مینجمنٹ سسٹم اور گاڑیوں کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم لانچنگ کی۔ ایمیشن ٹیسٹ سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی گاڑی کو پہلا ای ٹی ایس سٹیکر بھی لگایا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے جھنڈے کی پرچم کشائی کی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ای ایم ایس سسٹم سے آگاہ کیا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ای بائیکس سکواڈ ایکوفرینڈلی یونٹ کے طور پر کام کرے گا۔ گرین سکواڈ اربن ایریا میں اینٹی پلاسٹک کمپین، ڈسٹ اور ڈینگی کنٹرول کے لئے کام کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا بلیو سکواڈ آبی ذخائرکو محفوظ بنانے کے لئے کاوشیں کرے گا۔ گاڑیوں کے فیول کی ٹیسٹنگ اور زہریلے دھویں کے خلاف بلیک سکواڈ کا م کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا ریڈ سکواڈ صنعتی علاقے اور ہسپتالوں میں مضر صحت مواد سے بچاؤکے لئے کام کرے گا۔ ہاک آئی سکواڈ 360 ڈگری لائیو کیمرہ بردار گاڑیوں اوراندھیرے میں دیکھنے والے 11تھرمل ڈرون کے ساتھ ماحولیاتی نگرانی کرے گا۔ ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لئے خصوصی اربن پٹرولنگ اینڈ ویجی لینس سکواڈ کام کرے گا۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کا برک کلن سکواڈ 8خصوصی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھٹوں کی نگرانی کرے گا۔ اینٹی پلاسٹک اور فیوجیٹو ڈسٹ سکواڈ پلاسٹک اور ڈسٹ آلودگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہوگا۔ پوائنٹ سورس پلوشن مانیٹرنگ سکواڈماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی مانیٹرنگ کرے گا۔ موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی پر چیک رکھا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب کے بعد انوائرمنٹ فورس کے پاس گئیں اور انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے نوجوان بچے اور بچیوں کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481