اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفدکی ملاقات

مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفدکی ملاقات

مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفدکی ملاقات

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک امریکہ پاٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ”ون ونڈو“پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481