اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

93455a58 7287 4e99 b31d fb8de80691c2 ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

اسلام آباد پولیس نے سینٹ آف پاکستان کے ملازم اور نتھیا گلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حمزہ کے قتل کے الزام میں ریٹائرڈ ایس پی عارف حسین شاہ کو گرفتار کر لیا۔عارف شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے لین دین کے تنازع پر اپنے بیٹے واصف شاہ سے مل کر اپنے گھر مانسہرہ آنے والے نوجوان حمزہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

b4d7f83a 1e7a 49c9 a2a4 67c546083798 ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلاملزم عارف شاہ اور مقتول حمزہ

 

نتھیا گلی سے تعلق رکھنے والا حمزہ کئی روز سے لاپتا تھا اور اسلام آباد پولیس اس کی تلاش میں تھی۔اس حوالے سے تفتیش کے تمام جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حسین شاہ نے اپنے بیٹے واصف شاہ اور بہنوئی کے ساتھ مل کر حمزہ کو مانسہرہ میں قتل کیا اور لاش وہیں دفنا دی جبکہ اس کےتینوں موبائل فون ایکٹو حالت میں اسلام آباد کی حدود میں پھینک دیے تاکہ اس کی مانسہرہ سے اسلام آباد واپسی کی تصدیق ہو جائے تاہم تفتیشی ٹیم نے قتل کے ملزمان کا سراغ لگا لیا اور اسلام آباد پولیس کا ایس پی ریٹائرڈ عارف حسین شاہ اور بیٹا اس کا بیٹا واصف شاہ حمزہ کے قتل میں ملوث نکلے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سید عارف حسین شاہ پر دوران پولیس سروس بھی اسلام آباد پولیس کی خاتون ملازمہ کے قتل کامقدمہ درج ہوا تھا۔

تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عارف شاہ نے نتھیا گلی سے تعلق رکھنے والےسینٹ آف پاکستان کے ملازم 29 سالہ حمزہ کےتقریباً پچاسی لاکھ روپے ہڑپ کر رکھے تھے۔15 مارچ کو حمزہ اسی سلسلے میں عارف شاہ سے ملنے اس کے گھر مانسہرہ گیا جس کے بعد وہ اب تک لاپتہ تھا۔اس سے تین روز قبل دونوں کے درمیان لیں دین پر اسلم آباد میں جھگڑا بھی ہوا تھا جس پر عارف شاہ نے حمزہ کو رقم واپسی کا جھانسہ دے کر مانسہرہ میں اپنے گھر بلا لیا تھا.

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

 

عارف شاہ کے بہنوئی نے سارے راز اُگل دیے

اسلام آباد پولیس حمزہ کی تلاش میں تھی کہ گزشتہ رات مانسہرہ سے ڈاگ سرچنگ کے زریعے اس کی لاشکا سراغ مل گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عارف حسین شاہ نے 15 مارچ کو سحری کے وقت حمزہ کو ساتھوں سمیت گولیاں مار کر قتل کیا اور مقتول کی لاش کو اپنے آبائی گھر کے پاس پہاڑوں میں دفنا دیا۔ذرائع کے مطابق قتل میں عارف شاہ کے علاوہ اس کا بیٹا واصف شاہ اور بہنوئی بھی ملوث ہے۔ دراصل عارف شاہ کی حراست کے دوران شواھد ملنے پر پولیس نے اس کے بہنوئی کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش سارے راز اُگل دیے.

حمزہ کے اغوا کی رپورٹ اسلام اباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کرائی گئی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حسین شاہ نے مقتول کے تین موبائل فون آن رکھے اور موبائل فون اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں میٹرو سٹیشن کے پاس پھینک دئیے گئے تاکہ حمزہ کی اسلام آباد واپسی کا ثبوت بزریعہ موبائل فون لوکیشن مل جائے اور تفتیش کا کھرا مانسہرہ تک نہ پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ آبپارہ پولیس نے ایس پی عارف حسین شاہ کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا مگر تفتیش مکمل ہونے تک خاموشی اختیار کیے رکھی۔

پولیس نے تفتیش کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے عارف حسین شاہ کے بہنوئی کو مانسہرہ سے گرفتار کیا تو اس نے حمزہ کے قتل کا ہوشربا انکشاف کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اسلام آباد پولیس مقتول کے لواحقین کے ساتھ مانسہرہ میں موجود ہے۔ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ مانسہرہ کی مقامی پولیس اور مقامی افراد کے خوف سے اسلام آباد پولیس سے تعاون سے گریزاں ہے

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا

ریٹائرڈ ایس پی نتھیاگلی کے نوجوان کے قتل میں ملوث نکلا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481