کوئٹہ،مستونگ دشت روڈ پردھماکا،3 اہلکار شہید
کوئٹہ: مستونگ دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی۔
کوئٹہ : مستونگ بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے
رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے
واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب یاد رہے کہ مستونگ لک پاس کے مقام پر بی این پی کا دھرنا 18 ویں روز بھی جاری ہے۔بی این پی کی جانب سے دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی گیا تھا جس میں صوبے کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
کوئٹہ اور بلوچستان کے سب سے بڑے سچ کوئٹہ نیوز واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیئے اور باخبر رہیئے*`ایڈ پرموشن سروس دستیاب ہے`
h
