اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات،15 جاں بحق،33 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات،15 جاں بحق،33 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات،15 جاں بحق،33 زخمی

ہری پور، شیخوپورہ،کرک،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 15افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہری پور میں شاہ مقصود کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، بس کے ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک اور حادثہ کرک میں پیش آیا جہاں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹرالر اور مسافر وین میں ٹکر سے10افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے،10افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں مسافر وین ٹرالر کے نیچے پھنس گئی، زخمی 8 افراد کو وین سے نکالنے کیلئے امدادی کاررروائیاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481