اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کی تصدیق شدہ فہرست جاری

8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کی تصدیق شدہ فہرست جاری

8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کی تصدیق شدہ فہرست جاری

ایران میں دہشتگردی کے واقعے میں قتل کیے گئے آٹھ پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ واقعے پر ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفیر کے مطابق مقتولین کی میتیں جلد پاکستان منتقل کی جائیں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں :۔ 8پاکستانی کار مکینکس ایران میں قتل

 

مدثر ٹیپو نے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں۔ دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے۔ دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

لاہور سمیت بہاولپور میں مقتولین کے ورثاء اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں جبکہ آبائی علاقوں میں تعزیت کے لیے عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لواحقین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میتیں جلد از جلد وطن واپس لائی جائیں تاکہ ان کی تدفین کی جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481