اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف عاصم منیر سےامریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف عاصم منیر سےامریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

آرمی چیف عاصم منیر سےامریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا شراکت داری پر زور دیا گیا۔

امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، پاکستان کے علاقائی امن و استحکام میں کردار کو سراہا گیا۔

امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام کا اعادہ کیا، سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ جنرل عاصم منیر نے وفد کو دورے پر شکریہ اور تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481