اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے آئی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

جے آئی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

جے آئی کا اسرائیلی مظالم کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

کراچی: 22 اپریل کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےفلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں 60 سے70 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اور اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کو اسرائیل نے پھاڑ دیا ہے۔ لیکن اسرائیل آج بھی فلسطینیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا ہے۔ جبکہ اسرائیل فلسطین میں بچوں کو شہید کر رہا ہے۔ تماشہ دیکھنے والے کل خود تماشہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے باضمیر لوگ آج سڑکوں پر موجود ہیں۔ لوگو کبھی اپنے کسی کام کو کم تر نہ سمجھو۔ اور ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں بلکہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ اور مغرب کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کی یہ تحریک اب کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ اور اب پوری دنیا میں بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اہل غزہ کے لیے آواز اٹھاؤ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481