اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی رہائی کے لئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان

عمران خان کی رہائی کے لئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان

عمران خان کی رہائی کے لئے فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان

مردان ڈرون حملے میں سوات کے بے گناہ شہریوں کو دہشت گرد قرار دیکر حکمرانوں نے خود کو دہشت گرد ثابت کردیا ہے۔ عمران خان عوام کی خاطر تمام مظالم کو معاف کرنے کو تیار ہیں لیکن مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر ایم این اے جنید اکبر نے بریکوٹ میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء ومعاون خصوصی فضل حکیم یوسفزئی،ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی، محمد سہیل آفریدی، شفقت آیاز اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سلیم الرحمان، شاہد خٹک، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، سلطان روم سلطان، محمد نعیم، سٹی میئر شاہد علی خان اور چیئرمین کبل سعید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔امن جلسہ سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ویڈیو لنک ذریعے کارکنوں کو پیغام دیا اور عمران خان کی رہائی کے لئے فیصلہ کن تحریک کے لئے تیاری کی ہدایت کردی۔ کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مراد سعید کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔امن جلسے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ جتنے مظالم ہونے تھے ہوچکے ہیں ہم نے پہلے بھی کہاتھا اور اب بھی یہ۔واضح کررہے ہیں کہ ہم اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا حق ووٹ کے ذریعے ادا کردیاہے اور اب ہماری ذمے داری ہے کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی ضرورت ہے اور واحد عمران خان ہی ہے جو اس ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام نے پورے ملک میں ہمیں مینڈیٹ دیا ہے لیکن رات کی تاریکی میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہےیہ جعلی اور فارم 47 کی جبری مسلط وفاقی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کی نہیں صرف ایوانوں کے بھوکے ہیں لیکن عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مشترکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور مراد سعید کو منظر عام پر لایا جائے۔ مقررین نے مردان کے علاقے کاٹلنگ شموزو میں دل خراش واقعے پر انتہائی افسوس اور سخت ردعمل کا اظہار کیا اور بے گناہ معصوم چرواہوں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔مقررین نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر قائد عمران خان کو رہا کرنے اور مراد سعید کو منظر عام پر لانے سمیت دیگر الفاظ بھی درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کو منظر عام پر لانے پر ضرور دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481