اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز

پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز

پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز-افتتاحی میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا بگل بجنے کو تیار ہے، شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجے گی جس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا، تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے۔

 

پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں :۔ پاکستان انڈر 23 ورلڈ اسکواش کا چیمپئن بن گیا

پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔

ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلیٰ معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کو نیا ٹیلنٹ کیسے دینا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ واحد ٹیم ہے جس نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) میں جیتی ہے جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481