اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

150 تاجر تنظیموں اور الائنسز کاغزہ مارچ کی حمایت کا اعلان

150 تاجر تنظیموں اور الائنسز کاغزہ مارچ کی حمایت کا اعلان

150 تاجر تنظیموں اور الائنسز کاغزہ مارچ کی حمایت کا اعلان

کراچی کے تاجروں کی 150تنظیموں اور الائنسز نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 13 اپریل کو 4بجے شاہراہ فیصل پر ہونے والے ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کی پوری تاجر برادری جوش و جذبے کے ساتھ مارچ میں شریک ہوگی، جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی یونس بارائی اور اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے جمعرات کوکراچی اسپورٹس مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کے صدر سلیم ملک، آرام باغ کے ٹریڈرزالائنس کے چیئرمین آصف گلفام،جامع مال ایسوسی ایشن کے صدر دلشاد بخاری،بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر شریف میمن، آرٹیفیشل جیولری ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اویس نور، اولڈ سٹی تاجر الائنس کے چیئرمین ایس ایم عالم، کراچی کنفیکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبداللہ، جنرل سیکرٹری محمد حنیف و دیگر تاجر تنظیموں و الائنسز کے عہدیداران اور رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی، تاجر رہنماؤں نے مارچ کا خیر مقدم کیااور جماعت اسلامی کے فیصلے کو وقت کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی مظلوم عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے آواز اُٹھائے اور ان کی دادرسی کرے۔ تاجر رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر اس قتل عام کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں،ہم نے دو روز پہلے بھی فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف کامیاب ہڑتال کی تھی،انشاء اللہ 13 اپریل کو 4 بجے شارع فیصل پر اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور اسرائیل اور ان کے سرپرستوں پر واضح کر دیں گے کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں پہ ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔تاجر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہودی اور ان کے سرپرستوں کی اشیاء کا بائیکاٹ بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481