اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی کا ریل رابطہ باقی ملک سے کیوں کٹا؟

16روز بعد جعفر ایکسپریس ٹرین پشاورسے کوئٹہ کیلئے روانہ

کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے احتجاج کے نتیجے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کا باقی شہروں سے ریل رابطہ کئی گھنٹے تک منقطع رہا۔
اسٹیل مل کے برطرف ملازمین نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے رکھا تھا جس کی وجہ سے ٹرینوں کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
اس دوران ہزاروں ٹرین مسافر پھنسے رہے۔10 گھنٹے سے زائد وقت تک احتجاج جاری رہنے کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت ٹرین مسافروں کی حالت غیر ہو گئی اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہو گئیں۔
اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے کئی بزرگ مسافروں کہ بے ہوش ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔اس صورتحال میں کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا جبکہ ملک کے دیگر حصوں سے کراچی آنے والی ٹرینیں حیدرآباد اور کراچی کے درمیان روک دی گئیں۔
دوسری طرف کئی مسافروں نے مجبور ہو کر بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے منزل کی طرف جانے کی کوشش کی۔اس دوران ٹرانسپورٹ مافیا نے بھی من مانے کرائے وصول کیے۔کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس 10 گھنٹے سے زائد وقت تک دھابے جی کے پاس رکی رہی جس کے نتیجے میں مسافر اذیت کا شکار رہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اسٹیل مل کے برطرف ملازمین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا تھا جس کے نتیجے میں کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا تھا تاہم بعد ازاں مظاہرین بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے پاس آ کر ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے نتیجے میں کراچی کاملک کے دیگر حصوں سے ریل رابطہ منقطع ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481