اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ کی معاشی جارحیت سے پاکستانی سٹاک کو بھی جھٹکا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کی نئی جنگ نے جہاں پوری دنیا کی منڈیوں میں بھونچال برپا کر دیا ہے وہاں پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی اس جا رہیت سے محفوظ نہیں رہی اور گزشتہ روز 3 ہزار پوائنٹس گر گئی جس کے بعد 45 منٹ کے لیے کاروبار روک کر دوبارہ بحال کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 882 پوائنٹس یا 3.27 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو آخری کاروباری روز ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے اس کمی کی وجہ سرمایہ کاروں کے اس خدشے کو قرار دیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف میں اضافے سے کمزور طلب کی وجہ سے عالمی کساد پیدا ہوسکتی ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین کی جانب سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد تجارتی جنگ کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے.

100 انڈیکس 3 ہزار 800 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 9 سوپر بند ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2020 کے بعد سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی .شدید مندی کے باعث 45 منٹ تک ٹریڈنگ روک دی گئی تھی، یہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2020 کے بعد کی سب سے بڑی مندی قرار دی جا رہی ہے، جس میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481