اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی

افغانستان،کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق

 ہری پور میں تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی سے مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی جسے ریسکیو کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، خواتین بچوں سمیت 80 مسافرسوار تھے جوکہ ہری پورواپس آرہے تھے۔مقامی افراد کے مطابق تربیلا ڈیم اور تربیلا جھیل میں پانی کا لیول کم ہونے کے باعث ملاحوں کو پانی میں کشتی چلانے میں مشکلات کا سامناہے۔

تربیلا جھیل کے کنارے سینکڑوں آبادیاں قائم ہیں جن کی طرف جانے کےلیے واحد راستہ کشتی ہے، سینکڑوں کشتیاں مسافروں کو جھیل پار لانے لے جانے کے لیے جھیل کنارے ۔موجودرہتی ہیں۔بعد ازاں ضلعی انتظامیہ ہری پور کو اطلاع ملی کہ تربیلا جھیل میں چاندنی پوائنٹ کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 80 کے قریب افراد کو لے جانے والی ایک کشتی پھنسی ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوع پر پہنچے اور کچھ مسافروں کو ریسکیو بوٹ میں منتقل کر دیا تاکہ اضافی بوجھ کو کم کر کے کشتیوں کو بحفاظت کنارے تک لے جایا جا سکے۔ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس صاحب نے کی۔ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف نے حصہ لیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481