اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان سرحد سے در اندازی ناکام۔8 خوارج دہشت گرد ہلاک

6 terrorists killed in security forces operation in Kalat

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور بروقت جوابی کارروائی میں آٹھ خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ اور چھ اپریل کے درمیانی شب اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزنستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں سرحدی در اندازی کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 22 اور 23 مارچ کے درمیانی شب بھی خارجی دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی جس پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے فورسز نے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
دوسری طرف تازہ واقعہ کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار افغانستان کی عبوری حکومت کو موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے اور توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
پاک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔
بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کسی ممکنہ دہشتگرد کی موجودگی کا امکان ختم کرنے کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن اپریشن بھی کیا۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت اصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481