اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کالاباغ ڈیم کی بات عوام کی توہین ہے. جام خان شورو

Sindh government to provide free training to thousands of youth this year

سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو تمام صوبائی اسمبلیاں اور آبی ماہرین ٹیکنیکل طور پر رد کر چکے ہیں، پنجاب کے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی بات کرنا صوبائی اسمبلیوں اور صوبوں کے عوام کی توہین ہے. وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیرزادہ کے کالاباغ ڈیم سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک کے موجودہ ڈیمز ہی خالی پڑے ہوئے ہیں تو کالاباغ ڈیم بھرنے کے لئے پانی کہاں سے آئے گا؟،

ارسا کی نااہلی کی وجہ سے ڈاؤن اسٹریم کوٹری میں پانی نہ جانے پر ڈیٹا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور سندھ کی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں.جام خان شورو نے کہا کہ اس وقت کالاباغ ڈیم کی بات کرنا وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیرزادہ کی لاعلمی ثابت کرتی ہے، سندھ کے پانی کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ٹیکنیکل ہے، پنجاب کے وزرا کی جانب سے اس کو سیاسی رنگ دیکر پیش کرنا سندھ کے عوام کی توہین ہے.

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481